August 18, 2018

پاکستان کا ایسا حلقہ جہاں 26جولائی کو شہری 16سال بعد پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے، یہ حلقہ کونسا ہے؟جانئے

پاکستان کا ایسا حلقہ جہاں 26جولائی کو شہری 16سال بعد پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے، یہ حلقہ کونسا ہے؟جانئے

پشاور (نیوز ڈیسک ) قبائلی علاقے ضلع خیبر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 میں 2002 کے بعد سے شہریوں کو پہلی مرتبہ انتخابی سرگرمیوں کی اجازت مل گئی،حلقہ این اے 44 میں 41 امیدوار انتخابی معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل، شہری پرامن اور آزاد ماحول میں کامیابی کا تاج حلقے کے لیے امن وترقی کے ضامن امیدوار کے سر سجا نے کیلئے پر عزم ۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب فوجی آپریشن کے باعث قبائلی علاقے ضلعخیبر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 میں 2002 کے بعد سے شہریوں کو پہلی مرتبہ انتخابی سرگرمیوں کی
اجازت مل گئی،تاہم پرامن ماحول میں 16 سال بعد پہلی بار جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جو کہ شہریوں کے لیے باعث مسرت ہے۔علاقے کا مشہور باڑہ بازار مختلف سیاسی پارٹیوں کے پرچموں، رنگارنگ بینرز اور تصاویر سے مزین ہے جبکہ چھوٹے بڑے جلسوں کے انعقاد کو عوامی پذیرائی حاصل ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Related posts