انتخابات میں مکمل فتح کا یقین ہےکیونکہ۔۔!! عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

imran.jpg

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے،وزیراعظم بننے پر انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا، چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا،

امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے، انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہر مرتبہ احتساب کا عمل روکا گیا تاہم اب عوام سیاسی جماعتوں کے کرپٹ سربراہان کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد انسداد کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کے لیے چین کی مثال اپنانی چاہیے اور اس سلسلے میں ہم نے چینی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔عمران خان نے انتخابی مہم میں سازگار ماحول فراہم کیے جانے کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی میچ ختم نہیں ہوا جب تک آخری بال نہ ہو۔ افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکی فوج جتنا عرصہ افغانستان میں رہیں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *