’’نواز شریف اور مریم نواز کی بیرون ملک گرفتاری‘‘ نگران حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

1-27.jpg

اسلام آباد (آئی این پی) نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی میں ہی گرفتار کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کو بیرون ملک گرفتاریوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے واضح کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازکوابوظہبی میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے،

اس حوالے سے خبریں بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں۔نگران وزیر اطلاعات علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کو بیرون ملک گرفتاریوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔اس سے قبل میڈیا میں یہ اطلاعات گردش کررہی تھی کہ نیب ٹیم کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کو ابوظہبی ایئرپورٹ سے تحویل میں لئے جانے کا امکان ہے، دونوں کو وارنٹ گرفتاری دکھانے کے بعد تحویل میں لیا جائے گا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *