کیا نوازشریف جس پرواز پر پاکستان آ رہے ہیں وہ منسوخ ہو گئی ہے ؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی ، تہلکہ مچ گیا

1-18.jpg

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے پاکستان روانگی کیلئے تیار ہیں اور وہ کل شام چھ بجے لاہور کے ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے تاہم نیب نے انہیں جہاز کے اندر ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل پہنچانے کا پلان بنا لیاہے جبکہ دوسری جانب شہبازشریف نے بھی اپنے بڑے بھائی اور لیڈر کا بھر پور استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں تھی کہ نوازشریف جس پرواز کے ذریعے پاکستان آ رہے ہیں وہ منسوخ کر دی گئی ہے تاہم اب اسکی بھی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ آف انٹر نیشنل نیوز آپریشن دنیا نیوز اظہر جاوید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز آج پاکستان کیلئے اپنے منصوبہ کے مطابق لندن سے روانہ ہو رہے ہیں ،اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے منسوخ ہونے کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں ، پرواز میں ابھی تک بکنگ کی سہولت موجود ہے ۔نجی ٹی وی کے نمائندے نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس کے بعدجہاز میں ابھی کچھ سیٹیں بھی باقی ہیں جو کہ بکنگ کیلئے خالی ہیں ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *