پی ٹی آئی نے مخالفین کو دنگ کر دیا، سابق وزیراعظم، سابق چیئرمین سینٹ سمیت اہم ترین وفاقی وزیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

chirman.png

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مخالفین کو دنگ کر دیا ، تین اہم نام تحریک انصاف میں شامل ، تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیاہے او وہ آئندہ چند روز میں عمران خان سے ملاقات کر کے باقاعدہ طور پر

تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سکندربوسن بھی آیندہ چندروز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔ترجمان تحریک انصاف بلوچستان عابدملک کے مطابق میر ظفر اللہ جمالی نے شمولیت کا عندیہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دیا۔دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔پی ٹی ٓآئی ترجمان نے بتایا کہ میر ظفر اللہ جمالی اور یار محمد رند کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ یار محمد رند نے سابق وزیر اعظم کی پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی یقین دیانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کو دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔ اس ایوان میں جو فیصلے کئے گئے انہیں نبھایا جائے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ جن جن لوگوں نے آئین توڑا سب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944ء4 کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم روجھان جمالی میں ہی حاصل کی۔ بعد ازاں سینٹ لارنس کالج گھوڑا گلی مری، ایچیسن کالج لاہور اور 1965ء4 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ صوبہ بلوچستان کی طرف سے اب تک پاکستان کے واحد وزیر اعظم رہے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *