چیف جسٹس کا بنی گالہ میں تعمیرات مسمار کرنے کا حکم، کیا عمران خان کی رہائش گاہ بھی زد میں آئے گی

banigala.png

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے بنی گالا میں تجاوزات پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے محتسب رپورٹ کی کاپیاں بنی گالہ کے رہائشیوں کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کورنگ نالے کے اطراف تعمیرات مسمار کر دیں، اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بعض رہائشیوں نے

وفاقی محتسب سے رجوع کر لیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب سے رجوع کرنے والوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ محتسب رپورٹ کی کاپی رہائشیوں کو فراہم کی جائیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی چاہیں تو اعتراضات داخل کرا سکتے ہیں، انہیں مزید کوئی التواء نہیں دیا جائے گا، سارا سیوریج کورنگ نالے میں پھینکا جا رہا ہے، عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *