بریکنگ نیوز پاکستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا،شہادتیں

1-63.jpg

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لوئر دیر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، ایس ایچ او اور سپاہی شہید ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جہاں معمول کی ڈیوٹی پر تعینات موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس موبائل میں سوار ایس ایچ او شہید اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوںمیں

ایس ایچ او بخت منیر اور سپاہی عرفان شامل ہیں جب کہ دھماکے سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ شہیدوں کے جسدِ خاکی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ زخمیوں کو بھی مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *