سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان، افتخار چوہدری عمران خان کے خلاف کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ حیران کن اعلان کر دیا گیا

iftihar.png

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے این اے 131 سے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے نمائندے مدثر ایڈووکیٹ نے رائے آفتاب احمد کی عدالت میں روبرو پیش ہو کر کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں، ان کے نمائندہ کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کے مدمقابل سابق

چیف جسٹس افتخار چودھری الیکشن لڑیں گے، مدثر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جس حلقے سے بھی تحریک انصاف کے رہنما عمران خان الیکشن لڑیں گے وہاں سے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری بھی الیکشن لڑیں گے تاہم افتخار چودھری نے ابھی صرف این اے 131 کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *