فلسطینیوں کا قتل عام۔۔ترکی نے عالم اسلام کی رہنمائی کا حق ادا کر دیا شیر اسلام ترک صدر طیب اردوان کے حکم پر اسرائیلی سفیر کے بعد ایسی یہودی شخصیت کو ملک چھوڑنے کا کہہ دیا گیا کہ اسرائیل دانت پیس کر رہ گیا

2-238.jpg

انقرہ(آئی این پی)ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو ملک بدری کیاحکامات صادر کر دئیے،انقرہ حکومت نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی بربریت پر احتجاجاً اٹھایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے استنبول میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے وطن واپس جائیں۔ یہ پیش رفت آج بدھ کی صبح ہوئی جبکہ منگل کو انقرہ میں تعیناتاسرائیلی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔ انقرہ حکومت نے یہ اقدامات غزہ پٹی میں حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی

افواج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجا اٹھایا ہے۔ ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر کڑی تنقید کرتا آیا ہے۔ یہ معاملات اور ان پر انقرہ کی کھلی تنقید، دونوں ملکوں کے مابین ایک سفارتی تنازعے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *