بس بہت ہوگیا!نوازشریف کیساتھ مزید نہیں چل سکتا، اہم ترین رہنما نے (ن)لیگ کو خیر باد کہہ دیا

2-236.jpg

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو ایک اور جھٹکا ،اہم ترین رہنما لیفٹننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی نے مبیینہ طور پر (ن) لیگ کی نئی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔ غلام رسول ساہی نے کہا کہ میں موجود صورتحال میں

(ن) لیگ کے ساتھ مزیدنہیں چل سکتا۔ لیفٹننٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی 2013ء کے الیکشن میں فیصل آباد کےحلقہ این اے 75 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ن لیگ کے کئی اہم رہنما پالیسیوں سے اختلافات کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *