رمضان شروع ہوتے ہی کراچی والوں کیلئے پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی،شہر قائد میں بڑے بحران کا خدشہ

ramdan-3.png

کراچی(سی پی پی )کراچی والوں کے لیے رمضان المبارک میں ایک بار پھر خطرہ کی گھنٹی بج گئی۔ کینجھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جھیل کی سطح 44 فٹ ہونے پر کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہوسکتی ہے، جبکہ ٹھٹھہ سمیت پانچ علاقوں میں پینے کے پانی کی بدترین قلت اور فصلیں سوکھنے لگیں۔کینجھر جھیل میں پانی کی سطح تین ہفتوں کے دوران تین فٹ سے زائد گر گئی ہے۔ جھیل سے کراچی کو روزانہ1200 کیوسک پانی فراہم کیاجارہا ہے اور جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 54 فٹ سے کم

ہوکر 46 فٹ پرپہنچ گئی ہے اور 44 فٹ پر پہنچنے پر کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خطرہ ہے۔کینجھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر گئی۔جھیل سے نکلنے والی دیگر نہروں کو فوری طور پربند کرکے سطح برقرار رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ضلع ٹھٹھہ میں پینے کا پانی ناپید ہوگیاہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *