کیا شہبازشریف آپ کے ساتھ ہیں؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف نے ایسا کام کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، مریم نواز سے رہا نہ گیا، حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے بعد جب عدالت سے جانے لگے تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف آپ کے ساتھ ہیں، جس کے جواب میں میاں نواز شریف خاموش رہے اور کوئی جواب نہیں دیا

لیکن اس کا جواب مریم نواز نے دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبار شریف ہمارے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بارے متنازعہ بیان کی وجہ سے لیگی رہنماؤں میں شدید تحفظات ہیں اور ایک طرف ن لیگ کی شدید تنقید کا سامنا ہے تو دوسری جانب اس کے بعض رہنما ن لیگ کو چھوڑنے کے لیے غور کر رہے ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ