نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کےلئے دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت اسلام آباد آن پہنچی

minister.png

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں پارلیمانی سطح پر اس وقت جو موضوع سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے وہ نگران وزیراعظم کا چنائو ہے اور اب اس بارے میں انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ایسے نام ہیں جن میں سے کسی کو ایک اس انتظامی عہدے کے لئے منتخب کیا جا نا ہے ۔ نگران وزیر اعظم کےلئے منتخب ناموں میں سے ایک اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی ہیں جبکہ دوسرا نام سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان ہیں ۔ حکومت اور اپوزیشن مشترکہ طور

پر ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم نامزد کریں گی ۔ اس سے قبل سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، شمشاد اختر اور سابق جسٹس تصدق حسین کے نام بھی نگران وزیر اعظم کےلئے لیے جا رہے تھے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *