اسرائیل پر اسلامی ملک نے میزائلوں کی بارش کرکے حملہ کر دیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں جاری کثیر ملکی جنگ ایک خطرناک موڑ اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ ایک جانب روس، بشارالاسد کی سرکاری فوج اور ایران ہیں تو دوسری جانب امریکہ اسرائیل اور دیگر ممالک کی اتحادی افواج ہیں جنھوںنے آپس کی اس لڑائی میں شام کو تختہ مشق بنا رکھا ہے ۔ اور اب بالخصوص ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔ شام کے علاقے سے ایران کی فوج نے ایک بار پھر اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں پر میزائل داغے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی فوج کی جانب سے داغے گئے میزائلوں

کی تعداد 55تھی ۔ تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس حملے میں اسرائیل کا کتنا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ تنظیم حزب اللہ شام میں بشارالاسد کی مدد کررہی ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *