نواز شریف پر بھارت رقم منتقلی کا الزام: چیئرمین نیب کوطلب کرلیاگیا،ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر4.9 ارب روپے کی بھارت منی لانڈرنگ کے الزام پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو (آج)بدھ کو طلب کر لیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی رانا حیات کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا نوٹس لیتے ہوئےچیئرمین نیب کو طلب کیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر معاملے پر بریف کرنے اور

اپنے ساتھ متعلقہ افسران کو لے کر آنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی میڈیا رپورٹ پر نوٹس لے کر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا تھا۔نیب کے اس نوٹس کے بعد عالمی بینک نے ترسیلات، امیگریشن رپورٹ اور منی لانڈرنگ الزامات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کی ترسیلات اور امیگریشن رپورٹ 2016 سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *