چین نے انتہائی ضرب برداشت کرنے والاکاغذ جتنا باریک شیشہ تیار کرلیا، کتنی بلندی سے اگر لوہے کی گیند کو بھی اس پر پھینک دیا جائے تو یہ ٹوٹتا نہیں؟جان کر دنگ رہ جائینگے

بیجنگ(آئی این پی)گزشتہ ماہ چین کی ٹرمپ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (سی ٹی آئی ای سی) نے دنیا کا باریک ترین فلوٹ شیشہ تیار کیا یہ شیشہ اگرچے کاغذ جتنا پتلا ہے انتہائی مضبوط ہے۔ یہ ایک میٹر کی بلندی سے گرنے والے 55گرام فولادی بال کے گرنے کی ضرب و برداشت کرسکتا ہے۔یہ ضرب اتنی ہی شدید ہے جتنی کے150کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی کارکے کسی دیوار سے ٹکرانے سے لگتی ہے۔سی ٹی آئی سی کے تحت کلاس انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کائو شن کے مطابق انتہائی پتلا شیشہ الیکٹرونگ ڈسپلے انڈسٹری کے لیے

ایک بنیادی میٹریل ہوتا ہے۔ یہ سلفون ،کمپیوٹر اور ٹی وی سکرینز کے لیے بنیادی میٹریل ہے۔ چین کے تیار کردہ 0.12ملی میٹر انتہائی پتلے شیشے نے مغربی ممالک کی اجارہ داری کو ختم کردیا ہے۔ اور اس قسم کے شیشے کی بین الاقوامی منڈیوں میں قیمت دو تہائی کم کردی ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *