پوری دنیا کے مسلمان افسردہ، کل کیا کام ہونیوالا ہے؟مسلمان کے دل چھلنی کردینے والی خبر

muslim.png

واشنگٹن (این این آئی)یروشلم میں کھلنے والے نئے امریکی سفارت خانے میں ابتدائی طور پر کم از کم 50 اہل کاروں کا عملہ تعینات ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے بتائی جنھوں نے انتظام کا جائزہ لیا۔قوی امکان یہ ہے کہ سفارت خانے کا افتتاح کل بروز پیر کو ہوگا۔ سفارت خانہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات پر تل ابیب سے منتقل ہوگا، جنھوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں اندازاً 800 مہمان شریک ہوں گے۔ حکام کا کہناتھا کہ اپنے دورے کے دوران، امریکی

وفد کسی فلسطینی اہل کار سے ملاقات نہیں کرے گا۔سفارت خانے کے ابتدائی عملے میں سفیر ڈیوڈ فرائڈمین کے مشیر اور قونصل خانے کے اہل کار شامل ہیں جو پہلے ہی اسی مقام پر کام کر رہے ہیں۔سفارت خانے کا آغاز امریکہ کی موجودہ ویزا اور پاسپورٹ کے اجرا کی تنصیب کے عملے سے ہوگا، جو اسرائیل میں موجود امریکی اہل کاروں میں سے مختصر ارکان پر مشتمل ہے۔اہلکاروں کی شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں تھی، جنھوں نے اخباری نمائندوں کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بریف کیا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *