پاکستان جیسے غریب ملک میں وزرا کی پوری فوج اور ملائیشیا میں وزیراعظم بنتے ہی بوڑھےمہاتیر محمد نے ایسا کام کر دیا کہ جان کر ہر پاکستان یہی خواہش کرے گا کہ کاش کوئی مہاتیرمحمد پاکستان میں بھی پیدا ہوا ہوتا، نئی تاریخ رقم کر ڈالی

news.png

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت محض 10 بنیادی وزراء کے ساتھ چلائیں گے جبکہ جیل میں قید اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے لیے فوری معافی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم انور کے لیے معافی حاصل کرنے کے لیے با قاعدہ طریقہ کاراختیار کریںگے۔ یہ مکمل معافی ہو گی، ۔ تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ اس طریقہ کار میں کتنا وقت درکار ہو گا اور آیا انور ابراہیم اپنی

سزا مکمل ہونے سے پہلے رہا ہو بھی پائیں گے یا نہیں۔ خیال رہے کہ ان کی سزا آٹھ جون کو مکمل ہو رہی ہے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ انور ابراہیم جیل میں ہیں۔ وہ حالیہ انتخابات میں شکست سے دو چار ہونے والی سیاسی جماعت کی حکومت میں نائب وزیر اعظم رہے تھے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *