تحریک انصاف اور ن لیگ کی جانب سے ایک ساتھ پارٹی میں شمولیت کی دعوت،داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے اپنا فیصلہ سنادیا،اہم سیاسی جماعت میں شامل

لاہور (این این آئی ) تحریک انصاف اور ن لیگ کی جانب سے ایک ساتھ پارٹی میں شمولیت کی دعوت،داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے اپنا فیصلہ سنادیا،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد داتا دربار کے سجادہ نشین میاں ہارون گڈو نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔حمزہ شہباز گزشتہ روز ڈیفنس پہنچے جہاں میاں ہارون گڈو اور میاں معراج ،میاں زین نے انکا استقبال کیا ۔اس موقع پر انہوں میاں ہارون گڈو نے (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے (ن)لیگ کی

قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میاں ہارون گڈونہ صرف ہمارے بزرگ ہیں بلکہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ بھی ہیں ۔ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے مل کر کام کریں گے ۔اس سے قبل داتا دربار کے سجادہ نشیں میاں ہارون گڈو نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی آفر ٹھکرا دی تھی ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *