سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

2-303.jpg

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،فیصل رضا عابدی نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل رضا عابدی کے توہین آمیز بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔جس پرسپریم کورٹ نے

پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ فیصل رضا عابدی نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی تھی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *