سینئرصحافی عارف نظامی نے ماروی میمن کو سب سے بڑی لوٹی قراردے دیا

لاہور: سینئر صحافی عارف نظامی نے ماروی میمن کو سب سے بڑی لوٹی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ماروی میمن کواحساس محرومی ہے؟ کیاان کوصدرمملکت یا وزیرخارجہ بنا دیا جائے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماروی میمن بہت بڑی لوٹی ہیں۔مشرف دور میں بھی اقتدار کے مزے لوٹتی رہی۔انہوں نے بتایا کہ میں جس ادارے میں تھا اس کے پیچھے پڑی رہتی تھیں۔

پہلے آئی ایس پی آر میں یہ کام کرتی تھیں،پھر وہاں کی ایڈوائزر بنی۔ انہوں نے کہاکہ جب 2013ء کے الیکشن ہوئے تویہ شاپنگ کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں بھی گئیں اور مسلم لیگ ن میں بھی آئیں۔ لیکن مسلم لیگ ن میں ان کو سیٹ مل گئی۔کیا احسا س محرومی ہے ۔یہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ہیں۔ اب کہتی ہیں کہ انہیں سائیڈ لائن پرکردیا گیا ہے۔کیا ان کوپاکستان کا صدر بنادیتے یا وزیرخارجہ بنا دیتے؟ الیکشن کے قریب ہوتا ہے جیسے اب جنوبی پنجاب کا مروڑ بھی اٹھا ہے؟انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ماروی میمن کے سپورٹر تھے وہ اب لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اس لیے ان کا احساس محرومی اور بھی بڑھ گیا ہے۔۔۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *