August 18, 2018

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا ایک اور واقعہ ہو گیا تو ملک میں کیا ہو گا؟ نعیم بخاری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا ایک اور واقعہ ہو گیا تو ملک میں کیا ہو گا؟ نعیم بخاری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور: سینئیر قانون دان نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ اگر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا ایک اور واقعہ ہو گیا تو ملک میں عدلیہ کے تحت مارشل لاء لگ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے سینئیر قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی شہباز شریف کو اس کا حصہ نہیں سمجھتا لیکن میں نواز شریف،رانا ثناءاللہ اور پنجاب کے گلوں بٹوں کی طرف دیکھ کر کہتا ہوں کہ اگر جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ جیسا کوئی ایک واقعہ بھی دوبارہ ہو جاتا ہے تو اس ملک میں عدلیہ کے تحت مارشل لاء لگ جائے گا۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میں جوڈیشل مارشل لاء کی بات نہیں کر رہا لیکن عدلیہ کے ماتحت مارشل لاء کی بات کرہا ہوں اس لیے اس طرح کے واقعات کو دوبارہ نہ دوہرایا جائے۔جمہوریت کا جو کمزور سا نظام چل رہا ہے اس کو چلنے دیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Related posts