August 18, 2018

ملازمت نہ ملنے پر سافٹ وئیر انجینئرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول دیا

ملازمت نہ ملنے پر سافٹ وئیر انجینئرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول دیا

کراچی : ملازمت نہ ملنے پر پاکستانی سافٹ وئیر انجینئیرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول لیا۔ چائے پراٹھے کے مالک سافٹ وئیر انجینئیر نے بتایا کہ ہم تین چار لڑکے ہیں اور سارے کے سارے انجینئرز ہیں، ہمیں

ڈگری ہونے کے باوجود ملازمت نہیں ملی جس کے بعد ہم نے ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا۔ شہریوں نے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ہاتھوں سے بنے چائے پراٹھے کی خوب تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں نوجوانوں کے اس بزنس آئیڈیا کو سراہا وہیں انجینئیرز کے لیے ملازمتوں کے فقدان کی مذمت بھی کی۔ اس کیفیٹیریا کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Related posts