بڑا سیاسی دھماکہ،راتوں رات کیا ہوگیا،شریف برادران نے چوہدری نثار سے متعلق ناقابل یقین فیصلہ کرلیا

2-255.jpg

ٰاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی سیاست میں نئی ہلچل ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سابق وزداخلہ چوہدری نثار کو منانے کا فیصلہ کر لیا۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے سینئر رہنما چوہدری نثار کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باہمی مشاورت میں طے کیا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مسلم

لیگ ن کے قائد نواز شریف اور( ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اکٹھے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کریں گے۔چوہدری نثار کی پارٹی میں خدمات کے پیش نظر ان کو پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی عام انتخابات میں حصہ لینے کی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ ان دنوں چوہدری نثار اور مریم نواز کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے جس کے باعث پارٹی کے اندرتنائو کی صورتحال ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *