August 18, 2018

خصوصی مشن پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا حوالدارشہید

خصوصی مشن پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا حوالدارشہید

ریاض:خصوصی مشن پر سعودی عرب میں موجود پاک فوج کا حوالدار محمد اسحاق شہید ہو گیا۔میت سوموار کو وطن واپس آ ئے گی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ اسلام کا محمد اسحاق پاک فوج میں حوالدار تھا ۔کچھ عرصہ قبل محمد اسحاق خصوصی مشن پر سعودی عرب گیا اور گزشتہ دو ماہ سے وہاں مقیم تھا۔گزشتہ روز گرنیڈ پھٹنے سے محمد اسحاق شہید ہو گیا تھا۔محمد اسحاق کی شہادت کی اطلاع انکے گھر پہنچا دی گئی ہے۔آرمی ذرائع کے مطابق شہید اہلکار محمد اسحاق کی میت پیر کو وطن پہنچے گا۔

Related posts