محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

2-242.jpg

لاہور: باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار آف سپنر محمد حفیظ اگلے ہفتے باﺅلنگ ٹیسٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔37سالہ آل راﺅنڈر کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور ٹیسٹ کے رپورٹس آنے کے بعد ان کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *