خانیوال میں تھپڑوں کی کبڈی; کھیل کھیل میں طالبعلم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

2-241.jpg

خانیوال : خانیوال کے ایک مقامی اسکول میں نوجوان طالبعلم کھیل کھیل میں جان کی بازی ہار گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان طلبا اسکول میں کبڈی کھیلتے ہوئے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کرنے لگے ۔ایک طالبعلم خود پر ہوئی تھپڑوں کی بارش برداشت نہ کر سکا جس کےنتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے بروقت بچے کو اسپتال منتقل نہیں کیا ورنہ عین ممکن تھا کہ اس کی جان بچ جاتی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *