تاحیات نااہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین کا انتہائی حیران کن ردعمل سامنے آگیا،دھماکہ خیز اعلان کردیا

jahangir.png

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین نے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے یہ فیصلہ کوئی بڑی بات نہیں ، وہ ہمیشہ سے ہی یہ سمجھتے ہیں کہ اس آرٹیکل کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہئے، نوازشریف اور میرا کیس مختلف تھا۔نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے پیسے بنائے لیکن میرے پیسے منی لانڈرنگ کے نہیں تھے،جہانگیر ترین نے کہا

کہانہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میں ہمیشہ سے ہی یہ سمجھتا ہوں کہ کرپشن کرنے والے کی نااہلی تاحیات ہونی چاہئے۔ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب تحریک انصاف کی وجہ سے ہوا ہے اور ہم حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے ہیں جبکہ آئندہ انتخابات کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔میں پاکستان تحریک انصاف کی طاقت کیلئے محنت کرتا رہوں گا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *