تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ اڑنے کو تیار

پشاور: پی ٹی آئی کی رہنما دینا ناز نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دینا ناز کچھ روز میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ طور پر اعلان کریں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سراج محمد خان کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور اہم رہنما نے پارٹی کوخیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما دینا ناز نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اور کچھ روز میں وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ طور پر اعلان کریں گی۔دینا ناز خواتین کی خصوصی نشست پر تحریک انصاف سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔دینا ناز سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی موجودگی میں پپپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *