غیرملکی دوروں پر اپنے اہل خانہ کو ساتھ کیوں نہیں لاتے ؟

ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب اور اسکے ولی عہد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ اس لیے ہر کوئی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ یورپ کے دوران

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک فرانسیسی صحافی نے پوچھا کہ بیرون ملک دوروں پر آپ اپنے اہل خانہ کو ساتھ کیوں نہیں لاتے ؟ اس سوال کے جواب میں شہزادہ سلمان نے کہا کہ وہ اور اُنکے خاندان کے افراد ایک سادہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور انھیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں ہے ۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مزیدکہا کہ میری ایک اہلیہ اور چار بچے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ میرے اس منصب کی وجہ سے اُنکو کسی مصیبت کا سامنا کرنا ہو ۔ میں خود اور میری اہلیہ دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایک عام زندگی گزاریں اس لیے میں کبھی اُنکو بیرون ملک دوروں پر ساتھ نہیں لاتا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *