آخری سانسوں تک مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑا رہوں گا،ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کر دی

pmln.png

لاہور)آئی این پی)جنوبی پنجاب کے علاقہ بہاولنگر NA-167سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی عالم داد لالیکانے بعض قومی اخبارات میں اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور مسلم لیگ (ن) سے قطع تعلق کرنے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر وں کی سختی سے تردید کی ہے اور اِنہیں بے بنیاد،من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلیعالم داد لا لیکا نے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور اُن کی وفاداری

آخری سانس تک مسلم لیگ (ن) کے ساتھ برقرار رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بعض اراکین قومی اسمبلی کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مستعفی ہونے اور مسلم لیگ (ن) چھوڑے کے حوالے سے اُن کا نام لینا بدنیتی پر مبنی ہے کیونکہ اُنہوں نے نہ ہی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی پارٹی بدلی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کا جینا مرنا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اور وہ تحریک انصاف سمیت کسی بھی دوسری پارٹی میں شمولیت کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ عالم داد لالیکا نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دانش سکول ، جدید سہولیات سے مزین ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں کی تعمیر ، روز گار کی فراہمی اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وظائف کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ہی ممکن ہو سکا ہے۔ عالم داد لالیکا نے کہا کہ محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں جنوبی پنجاب کے ماضی کی حکومتوں کی طرف سے عرصہ دراز سے نظر انداز کیے جانے والے علاقوں نے قابل ذکر ترقی کی ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *