فواد عالم کا دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت کے امکان بھی کم ہوگئے

2-157.jpg

لاہور: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ایک بار پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سیر کراکے گھر واپس بھیجنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق 2009ءمیں دورئہ سری لنکا کے دوران اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر 168کی اننگز کھیلنے والے فواد عالم بعد ازاں صرف 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد ٹیم سے ایسے باہر ہوئے کہ دوبارہ اس فارمیٹ کی کرکٹ میں نظر نہیں آئے۔

مئی 2016ءمیں دورہ انگلینڈ سے قبل کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینرز کے زیر نگرانی کیمپ ہوا تو یونس خان، مصباح الحق اور شان مسعود کے ساتھ فواد عالم بھی سپر فٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل تھے،اس کے باوجود دورئہ انگلینڈ کیلئے کسی سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا کیخلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم دونوں ٹیسٹ ہارگئی اور یواے ای کے مضبوط قلعے میں پہلی بار اتنا بڑا شگاف پڑنے کے بعد نومبر میں فواد عالم کو اچانک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلایا گیا۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سلیکٹرزنے میڈیااورشائقین کی تنقیدکے بعد صرف دباﺅکم کرنے کیلئے انھیں اکیڈمی بلایا ہے اور آئرلینڈ کیخلاف ایک اور انگلینڈ میں 2ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ میں ان کی جگہ بننے کا امکان کم نظر آ رہا ہے، اس بات کا قومی امکان موجود ہے کہ فٹنس کی جانچ اور کیمپ کے مراحل32سالہ بیٹسمین کیلئے محض رسمی کارروائی ثابت ہوںگے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *