چو ہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان،سابق وزیر داخلہ کے گھرایسی شخصیت جائیگی جنہیں وہ انکار نہیں کر سکیں گے

nisar-4.png

اسلام آباد (آن لائن) چو ہدری نثارکارواں ماہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان چوہدری نثار سے انکے گھر جا کر ملاقات کرینگے جس کے بعد وہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردینگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چو ہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں میں عمران خان سے چو ہدری نثار کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے دونوں کی دو ملاقاتیںبھی ہو چکی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان چوہدری نثار سے انکے گھر جا کر ملاقات کرینگے اس

ملاقات کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کرے گی جس میں چو ہدری نثار شان و شوکت کے ساتھ شرکت کریں گے جبکہ دوسرا آپشن چو ہدری نثار اور ان کے ہم خیال گروپ کے بہت سارے ارکان گروپ کی صورت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *