بارشوں نے پورے ملک میں تباہی مچا دی ،نظام زندگی درہم برہم،قیمتی جانی نقصان

raining.png

لاہور(سی پی پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات اور ساہیوال کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں اور بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے،بارشوں اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرجانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات اور ساہیوال کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں اور بارش کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب بارشوں اور

تیز ہواؤں کے نتیجے میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرجانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔پنجاب کے علاوہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت فاٹا کے قبائلی علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ ہونے والی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں بنوں، نوشہرہ، مردان، ٹانک، ایبٹ آباد، گلیات اور لوئر دیر میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، جس سیگرمی کا زور ٹوٹ گیا۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔دوسری جانب بارشوں اور تیز ہواں کے نتیجے میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرجانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں بھی بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *