نواز شریف پر جوتا اچھالنے والا شخص اچانک کہاں پہنچ گیا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی

2-119.jpg

سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا اچھالنے والا شخص مینار پاکستان پر ہونے والی تحریک لبیک کانفرس میں پہنچ گیا۔ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران جوتا اچھالنے والا شخص ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مینار پاکستان پر ہونے والی تحریک لبیک کانفرس میں پہنچ گیا۔

نواز شریف کو جوتا مارےوالا شخص جب تحریک لبیک کی کانفرس میں پہنچا تو اشرف آصف جلالی نے ہار پہنا کر استقبال کیا اور کارکنوں کے ساتھ ہاتھ کی زنجیر بنا کر لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بھی لگائے۔یاد رہے سابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران جوتا اچھالا گیا تھا جس کے بعد جوتا اچھالنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ملزم کچھ روز پولیس کی حراست میں بھی رہا تا ہم اب ملزم ضمانت پر رہا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *