تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کس پارٹی سے اتحاد کرے گی ؟ اعلان کر دیا گیا

tehreek-insaf.png

برمنگھم(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہے، تحریک انصاف کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، یہ حکومت اور یہ وزیر اعظم سب فراڈ ہے، ہمارا لیڈر عمران خان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔برمنگھم ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ یہ دورہ سیاسی ہے، پی ٹی آئی کی پانچ سالہ کار کردگی لوگوں کے سامنے رکھنے کے لیے آیا ہوں ،ساتھ ہی انہوں نے بھی

کہا کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہے، تحریک انصاف کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔پرویز خٹک نے حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اور یہ وزیر اعظم سب فراڈ ہے، ہمارا لیڈر عمران خان ہے اور ہماری پارٹی منشور کے ساتھ چلتی ہے۔وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اپنے دورے کے دوران آج برمنگھم، کل سائوتھ لندن اور اتوار کو ما نچیسٹر اور بریڈ فورڈ میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *