پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

لاہور: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔رمیش کمار کل تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جس کے لئے وہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ اسلام آباد جائیں گے۔جہاں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔یاد رہے رمیش کمار 2013 ء کے انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *