نواز شریف کی اگلی منزل جیل،اب کسی صورت نہیں بچ سکتے ،شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اگلی منزل جیل ہے وہ اس سے کسی صورت نہیں بچ سکتے اور وہ مسلسل جھوٹ بول کر قوم کے جذبات سے کھیل رہے ہیں کیونکہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں جبکہ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے نواز شریف کے تنخواہ وصولی کے تصدیقی بیان سے سچ کھل کر سامنے آرہا ہے جو نواز شریف اور ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اور نواز شریف سزا سے بچنے کے لئے تحریک

چلانے کا جوشوشہ چھوڑ رہے ہیں اس کا انجام بھی مجھے کیوں نکالا جیسا ہوگا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوام ملسم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے احتساب عدالت میں واجد ضیاء کی جانب سے نواز شریف کے نتخواہ وصولی کی تصدیق کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف مسلسل جھوٹ بول کر قوم کے جذبات سے کھیل رہے ہیں لیکن ان کی اگلی منزل جیل ہے جس سے وہ کسی صورت بچ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ واجد ضیاء کا نواز شریف کی طرف سے نتخواہ وصولی کا تصدیقی بیان نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان سے سچ کھل کر سامنے آگیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ انہیں سزا ہونیوالی ہے اس لیے کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے تحریک چلانے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں لیکن اس کا انجام بھی مجھے کیوں نکالا کے نعرے جیسا ہوگا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *