تحریک انصاف کا عام انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے دوہرا معیار

2-73.jpg

اسلام آباد: تحریک انصاف کا عام انتخابات کی ٹکٹوں کے حوالے سے دوہرا معیار سامنے آ گیا۔ ایک طرف امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مانگی جا رہی ہیں تو دوسری جانب من پسند امیدواروں کو پہلے ہی ٹکٹ کنفرم کئیے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف جو خود کو میرٹ کا علمبردار سمجھتی ہے خود ہی میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے لگی ہے۔

ایک طرف امیدواروں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ آن لائن درخواستیں دیں تا کہ کامیاب امیدواروں کو ٹکٹ دئیے جا سکیں تو دوسری جانب دوسری جانب من پسند امیدواروں کو پہلے ہی ٹکٹ کنفرم کئیے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آن لائن درخواستوں کا عمل پورا ہونے سے پہلے ہی گزشتہ الیکشن میں لاہور سے کامیاب ہونے والے ایم این اے شفقت محمود اور صوبائی ایم ایز کو ٹکٹوں کی کنفرمیشن دے دی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *