خاص جلسے سے پہلے بڑا سیاسی تہلکہ۔۔۔عمران خان 29 اپریل سے پہلے کیا کرنے والے ہیں؟ خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان مینار پاکستان کے جلسے سے پہلے اندرون لاہور کا دورہ کرینگےممبر شپ مہم کے سلسلے میں اس بار وہ بھاٹی ،شاہ عالمی ،مصری شاہ ،شاد باغ ،لکشمی چوک جائیں گے ، اندرون لاہور کے دورہ کیلئے 19اپریل کی تاریخ زیر غور ہے ۔

اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیعب صیدیقی نے کپتان کے دوبارہ دورہ لاہور کی تصدیق کی ہے، تحریک انصاف پنجاب کو موقف ہے کہ عمران خآن کے دورہ اندورن لاہور سے مینار پاکستان جلسہ میں پارٹی کو فائدہ ہو گا۔ دورسری جانب عمران خان نے کہا ہے کہ پنجا ب میں پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ق) اور عوامی تحریک سمیت کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ انتخابی اتحاد کی صورت میں ڈسپلن پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے جبکہ اپنے پلیٹفارم سے الیکشن میں حسصہ لینے سے پارٹی ڈسپلن برقرار رہتا ہے۔ مزید برآں عمران خان سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مراد سعید نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف فاٹاکے مستقبل کے حوالے سے وفاقی حکومت پر دباؤبڑھائے گی،اس حوالے سے15 اپریل کو باجوڑ ایجنسی میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ 22 پاریل کو مہمند ایجنسی میں میدان سجے گااور 27 اپریل کو خیبر ایجنسی میں جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔اس حوالے سےوزیرستان میں 4مئی کو عوامی اجتماع ہوگا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *