ن لیگ کے 15 ایم این اے پی ٹی آئی میں جانے کو تیار

2-65.jpg

لاہور: معروف صحافی چودھری غلام حسین کا ہے کہ 15 اپریل سے پہلے مسلم لیگ ن کے مزید 15 ایم این اے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چودھری غلام حسین کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ ہر بات گھما پھرا کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر لے آتی ہے۔

لیکن یہ عمران خان ہی ہیں جو نواز شریف کی کرپشن قوم کے سامنے لائے ہیں۔چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔اور ن لیگ کے کئی رہنما اب پارٹی کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔لیکن 15 اپریل سے پہلے مسلم لیگ ن کے موجودہ 15 ایم این اے ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔جب کہ 29 اپریل کو عمران خان کے جلسے میں ن لیگ کے بہت بڑے رہنما بھی پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کریں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *