پاکستان کی سیاست میں بھی تبدیلی آگئی، پہلی بار تحریک انصاف نے مریم نواز کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا، سیاسی حلقے ششدر

2-54.jpg

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شائد کارروائی دیکھ کر ہی میاں صاحب کو پتا چل جائے کہ انہیں کیوں نکالا ؟ ۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں مریم نواز کے مطالبے سے 100 فیصد متفق ہوں کہ نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی دیکھ کرہی شائدمیاں صاحب کوپتاچل جائے کہ انہیں کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کو لگتا ہے کہ براہ راست کارروائی نشر کرنے سے انہیں ہمدردیاں ملیں گی ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ (ن) لیگ عوام میں تاثر بنانا اور عدالت میں برعکس موقف اپناناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واجد ضیا کی گواہی اور عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے،(ن) لیگ عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا سپریم کورٹ کی کارروائی بھی براہ راست نشرکی جانی چاہیے،اس حوالے سے صوابدیدی اختیار عدالت کا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی میں بنائی گئی ویڈیوز بھی ریلیز کی جانی چاہئیں کیونکہ شریف فیملی نے جائیداد اور اکاؤنٹس کا اعتراف کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ واجد ضیا کی گواہی اور عدالت کی کارروائی سب کے سامنے ہے،نواز شریف کے بچے لندن جائیداد کے بینی فیشل اونر ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *