4 ارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

2-32.jpg

لاہور : پنجاب اسمبلی کے 4ارکان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا،شمولیت کاباقاعدہ اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن ،اور مسلم لیگ ق کی مزیدوکٹیں گرانے کیلئے لنگوٹ کس لیا ہے۔بڑی سیاسی جماعتوں کے 4ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا ہے۔

چاروں ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی،جس میں آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچاروں ارکان پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کافیصلہ کیا۔ان ارکان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سردارشہباب الدین، آزاد رکن احسن فتیانہ اور مسلم لیگ ق کے رہنماء احمد شاہ کھگھا اور مسلم لیگ ن کے رہنماء مخدوم انورعالم شامل ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *