فضل الرحمن اور اکرم درانی نے مشرف دور میں کتنے کتنے سوکنال اراضی اپنے نام کرائی؟حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے الزام عائد کیا کہ مشرف دور میں فضل الرحمان اور اکرم درانی نے 600، 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی، نیب نے ان الزامات پر انکوائری شروع کی لیکن ان کا کیس غائب کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا مخدوم زادہ مرید کاظم نے 150 کنال زمین غیر قانونی طور پر نام کرائی، وہ ابھی تک پیشیاں بھگت رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوتے ہوئے شفقت محمود نے کہا نیب بتائے شہدا کیلئے زمین کشمیرکمیٹی کے

رہنما فضل الرحمن کو کیسے ملی ؟۔ انہوں نے کہا اکرم خان درانی پر بھی کئی جائیدادوں کا الزام لگایا جاتا ہے، انکے اثاثے آمدن سے زائد ہیں۔شفقت محمود کا کہنا تھا بھارتی فوج پیلٹ گنز سے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کا معاملہ کسی فورم پر نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن کی سیاست صرف ذاتی مقاصد کیلئے ہے، یہ صرف مراعات کیلئے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے، فضل الرحمن کے خلاف مقدمات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *