August 18, 2018

کشمیریوں پر بڑھتے مظالم،پاکستان بھی خاموش نہ رہا،مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیدیا

کشمیریوں پر بڑھتے مظالم،پاکستان بھی خاموش نہ رہا،مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور جبر سے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں، عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹس فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے ،یو این سیکرٹری جنرل کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔مقبوضہ کشمیر میں ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر وزیراعظم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اپنے بیان میں کہا

کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبا سکتا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کریں گے جب کہ بھارت اقوام متحدہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے دے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Related posts