پی ٹی آئی کے کارکنان نے مجھے ماں کا خطاب دیا، میرا ضمیر نہیں مانتا کہ انہیں کہوں نیا پاکستان بن رہا ہے

2-446.jpg

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ مجھے نیا پاکستان بنتا نظر نہیں آ رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نارا ض رہنما فوزیہ قصوری کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے انہیں ماں کا خطاب دیا۔میرا ضمیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں خود کو پی ٹی آئی کی ماں کا خطاب دینے والے بچوں سے کہوں کہ نیا پاکستان بن رہا ہے۔

قوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ مجھے خود نیا پاکستان بنتے نظر نہیں آ رہا۔اور یہ جو فصلی بٹیرے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ان کو ووٹرز ووٹ نہیں دیں گے۔کیونکہ یہ پہلے ہی مسترد کیے جانے والے لوگ ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *