چیئرمین نیب نے اہم کیسز میں اعلی افسران کے اثر انداز ہونے کا نوٹس لے لیا

2-445.jpg

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین نے نیب میں جاری اہم کیسز میں بعض اعلیٰ افسران کے اثرانداز ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران اپنی قانونی حدود میں رہ کرکام کریں، کیسز کی تفتیش کے دوران افسران قانونی تقاضوں اور میرٹ کا خیال رکھیں ،بے جا مداخلت کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چیئرمین نیب کو نیب ہیڈکوارٹرز کے کچھ افسران سے متعلق کیسز پر اثر انداز ہونے کی شکایات ملی تھیں۔چیرمین نیب

جسٹس(ر)جاوید اقبال کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ڈی جی آپریشنز ڈویژن کی جانب سے تمام ریجنز کو تنبیہی مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اپنی قانونی حدود میں رہ کرکام کریں، کیسز کی تفتیش کے دوران افسران قانونی تقاضوں اور میرٹ کا خیال رکھیں، جاری کیسز کی تحقیقات کے دوران کسی قسم کے دبا ئو میں نہ آیا جائے۔مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کیسز کی تفتیش میں کسی فریق کی حمایت کاتاثر بھی نہیں ملنا چاہیے اور بے جا مداخلت کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *