مارچ کے ماہ میں شدید گرمی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑ دیئے

2-443.jpg

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک میں ملک میں ریکارڈ گرمی پڑنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے اپریل اور مئی کے ماہ میں ریکارڈ گرمی پڑنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا ہے کہ مئی اور جون میں گرمی معمول سے زیادہ رہنےکا امکان ہے جب کہ ماہ رمضان کافی گرمی اور موسم خشک رہے گا۔

مارچ کے ماہ میں صوبہ سندھ میں شدید گرمی نے کئی سال کے ریکارد توڑ دیے ہیں۔ اپریل اور مئی کے ماہ میں بھی بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔ تاہم جون کے آخری ہفتے میں مون سون کے آغاز پرخشک سالی میں کمی آئے گی۔ ڈاکٹر غلام رسول کا مزید کہنا ہے کہ ملک دو بڑے ڈیموں منگلا اورتربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرہیں۔ اپریل سے برف پگھلنے اور مئی میں گلیشیئر پگلنے سے ڈیموں میں کچھ پانی آئے گا۔ تاہم گلیشیئر کا پانی ڈیموں میں آنے کے باوجود تمام ضرورتیں پوری نہیں ہوں گی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *