امریکی ویزے کے لئے سوشل میڈیااکائونٹس کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت نے ویزا شرائط مزید کڑی کرنے کے لئے کمر کس لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ویزا اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکانٹس کی تفصیلات اور ایل میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے۔نئی پالیسی سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہوں گے اور اس بارےمیں جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا تھا

کہ نئی پالیسی کے لئے عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔ اس سے قبل صرف ان افراد سے یہ تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، جن کی کڑی جانچ پڑتال کے لئے نشاندہی کی گئی ہو، ان افرد کی تعداد 65 ہزار افراد سالانہ تھی۔برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک کے شہری جن کو ویزا کے بغیر امریکا سفر کرنے کی رعایت حاصل ہے اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *