29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کا یہ نہیں پتہ کہ کونسا قانون انکو قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا ٗمریم اور نگزیب

zia.png

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ 29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کا یہ نہیں پتہ کہ کونسا قانون انکو قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا ٗآج پھر واجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصر تھے، اسی وجہ سے وہ غصہ ہوئے۔ جمعرات کو مریم اورنگزیب کی نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی وجہ سے جو لوگ ملک سے چلے گے تھے آج واپس آ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ بہت بڑی کامیابی

ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا پاکستان میں آنا دہشتگردی کو شکست ہے ٗآج دہشتگردی سے متاثر لوگ اپنے وطن واپس آرہے ہیں ٗتمام قوم اور اداروں کی اس میں قربانیاں اس میں شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نیب کے سٹار گواہ نے آج پھر نواز شریف کے حق میں بیان دیا ۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ29 سال کا تجربہ رکھنے والے واجد ضیا کا یہ نہیں پتہ کہ کونسا قانون انکو قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے روکا تھا ٗآج پھر واجد ضیا قانونی نکات پر جواب دینے سے قاصر تھے، اسی وجہ سے وہ غصہ ہوئے ٗشریف خاندان کا جس خط پر سارا ریکارڈ تھا وہ گواہ خود کہہ رہا ہے کہ مجھے سوالنامہ بھیج دیں لیکن نہیں بھیجا گیا انہوںنے کہاکہ واجد ضیا نے کمرہ عدالت میں تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی میں سوالنامہ بھیجنے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا ٗیہ کونسی جے آئی ٹی تھی جو قانون سے بالاتر ہو کر اپنے اتفاق رائے پر کام کررہی تھی ٗمنتخب وزیراعظم کو نکال کر آج تک ثبوت ڈھونڈیں جارہے ہیں ٗآج تک وہ صندوق کی چابیاں جو واجد ضیا کے پاس ہیں ان سے کچھ نہیں نکلا ٗصندوقوں میں وہ دستاویزات ہیں جو شریف خاندان نے جمع کرائے انھی کو جے آئی ٹی اپنے ثبوت کے طور پر پیش کررہی ہے ٗپی ٹی وی کے حوالہ سے سوال پر انھوں نے کہا کہ دو فلور کیا ایک اینٹ بھی کسی کو نہیں دی گئی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *